آمریت کے دور میں بھی اس طرح میڈیا پر قدغن نہیں لگایا گیا، سر دار یار محمد رند
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے پار لیمانی لیڈر سر دار یار محمد رندنے سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری اور چادر،چار دیواری کی پامالی کی شدید الفا ظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت میں حق رائے دہی اور اپنا نقطہ نظر دینے کی پاداش میں نیوز چینل بند کرنا اور گرفتایاں کرنا جمہوریت کی نفی ہے، ٹوئٹر پر جا ری کر دہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری اور چادر،چار دیواری کی پامالی کی شدید الفا ظ میں مذمت کر تا ہوں انہوں نے کہاکہ آمریت کے دور میں بھی اس طرح میڈیا پر قدغن نہیں لگایا گیا۔