ہمارا مقصد پر امن ترقی یافتہ پنجگور ہے،میر نزیربلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور کا اجلاس زیر صدارت ال پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور کے چیئرمین بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر میر نزیراحمد بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء علاولدین ایڈوکیٹ صدیق بلوچ زاہد حسین بلوچ بی این پی کے ریاض احمد بلوچ راشد لطیف سہیل رحیم بلوچ مسلم لیگ (ن) کے مکران ڈویژن کے صدر محمد اشرف ساگر بلوچ جمعیت علماء اسلام کے مولوی عبدالحمید مدنی عطاء اللہ جماعت اسلامی کے قاضی عبدالواحد انجمن تاجران کمیٹی کے صدر حاجی خلیل احمد دھانی بارڈر کمیٹی کے حنیف شمبیزئی اٹوز یونین کے محمد جان بلوچ سمیت دیگر جماعتوں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کیا اجلاس میں پنجگور میں 2 فروری کی افسوسناک واقعہ پنجگور کے امن وامان بارڈر میں کاروباری ایشو بے گناہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی حالیہ افسوسناک واقعہ میں تاجروں اور سرکاری دفاتر کی نقصانات سمیت دیگر اہم ایشو پر تبادلہ سیر حاصل بحث ہوئی اور متعدد فیصلے عمل میں لائے گئے اجلاس کے بعد ال پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور کے چیئرمین میر نزیراحمد بلوچ علاولدین ایڈوکیٹ اشرف ساگر حاجی خلیل احمد دھانی مولوی عبدالحمید مدنی نے پر ہجوم پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں 2 فروری کے افسوسناک واقعہ کے بعد اعلی حکام خصوصا چیف اف ارمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف سکیرٹری بلوچستان دیگر اعلی حکام کی حالیہ دورہ پنجگور کے موقع پر ال پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور نے وفد کی صورت میں ملاقات کرکے پنجگور کے اہم مسائل امن وامان کی صورتحال بے گناہ لاپتہ افراد کی بازیابی ایرانی بارڈر پر عوام کی کاروباری سہولت فراہم کرنے 2 فروری کے افسوسناک واقعہ میں تاجر برادری کی نقصانات بے گناہ افراد کی شہادت سمیت دیگر اہم ایشو پر بات چیت ہوئی جس پر اعلی حکام نے ال پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کو یقین دھانی کرائی کہ بے گناہ لاپتہ افراد سمیت سوشل ورکر ملک میران کو جلد بازیاب کیا جائے گا بارڈر پر منیشات اسلحہ کے علاوہ کاروبار پر عوام کو فوری اجازت اور بارڈر کے اختیارات سکیورٹی فورسز کے بجائے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا امن وامان کی خراب صورتحال پر ضلعی انتظامیہ ال پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی دیگر اسٹیک ہولڈر سے ملکر لائحہ عمل ترتیب دے گی تاجر برادری کے نقصانات کے ازالہ کیا جائے گا لیکن تاحال کوئی پیش رفت ہوئی ہے اور نہ ہی زمین پرکوئی عمل درامد دیکھنے میں نظر ارہا ہے لاپتہ ملک میران سمیت دیگر بے گناہ لاپتہ افراد تاحال بازیاب نہیں ہوسکے نہ ہی بارڈر کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا اور نہ ہی تاجر برادری کی نقصانات کا ازالہ کیا گیا ہے جس سے ال پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کو شدید تشویش ہے اج کے پریس کانفرنس کا مقصد اعلی حکام اور ضلعی انتظامیہ کو گوش گزار کرنا ہے کہ وہ فوری طور پر ملک میران سمیت دیگر بے گناہ لاپتہ افراد کو منظر عام پر لا کر عوام کے اندر بے چینی کا خاتمہ کریں اگر کسی لاپتہ افراد کے خلاف کوئی جرم ہے تو انھین عدالتوں میں پیش کیا جائے روزگار کے دیگر زرائع نہ ہونے سے عوام کی معیشت اور روزگار کا واحد زرائعہ بارڈر پر کاروبار سے ہے بارڈر کو فوری طور ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرکے عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرکے انٹری پوائنٹ کو اضافہ کرکے مزید تین انٹری پوائنٹ بنائے جائے 2 فروری کے افسوسناک واقعہ میں تاجر برادری کو جو شدید نقصان ہوا حکومت بلوچستان فوری طور پر تاجر برادری کی نقصانات کا ازالہ کریں اور امن وامان کی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیا جائے عوام کی جان عمال کی تحفظ کو یقینی بنائی جائے ال پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی عوامی اور علاقائی مسائل کی حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی ہمارا مقصد پر امن ترقی یافتہ پنجگور ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے