عمران خان اب اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے، مریم نواز

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اب اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں ہے اور اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسوں کا خوف سامنے آتا ہے۔ آپ کی حرکتیں دیکھ کر پرویز مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے اور آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کر لیں لیکن آپ اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ کے جرائم کی فہرست میں اپنے مخالفین سے انتقام لینا ہی نہیں بلکہ ریاستی اداروں کو ذاتی اسکور سیٹل کرنے کے لیے بھی استعمال کرنا شامل ہے لیکن اب عمران خان کو حساب تو دینا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے