جمہوری آئینی حقوق کے حصول کیلئے عوام جماعت اسلامی کے حق دودھرنے میں شرکت کریں،مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ جمہوری آئینی حقوق کے حصول کیلئے عوام جماعت اسلامی کے حق دودھرنے میں شرکت کریں،شہری لاوارث،عوام بدحال،ادارے وحکومت اورمنتخب نمائندے خاموش تماشائی کا منفی کردار اداکر رہے ہیں،20فروری دھرنا حقوق کے حصول،حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کیلئے ہے شہری کوئٹہ کو حق دودھرنے میں بھرپورشرکت کریں،انہوں نے کہاکہ منتخب ہوکرعوام کو بدحال کرکے ان کے حال پرچھوڑنے والے منتخب نمائندے لاکھوں شہریوں کے مسائل ومشکلات پر کیوں خاموش ہیں موجودہ حکومت کی بے حسی وغفلت نے کوئٹہ کے ہسپتالوں،تعلیمی اداروں کو تباہ کر دیا ہے،جماعت اسلامی دیگر جماعتوں کی طرح خاموش نہیں رہے گی بلکہ شہر کے مسائل پر پہلے بھی آوازبلند کیا آئندہ بھی ہم عوام سے ملکر شہریوں کے مسائل کو اجاگرا وران کے حل کیلئے جدوجہد کریں گے،کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں،تعلیمی اداروں پر کروڑوں فنڈز خرچ ہورہی ہیں بجٹ میں اربوں فنڈزرکھے جاتے ہیں لیکن بدقسمتی،سرکاروبدعنوان عناصر کی سازش کی وجہ سے ہڑتالوں کے نام پر شہر کے ہسپتالز وتعلیمی ادارے بند وغیر فعال ہیں،سازش کے تحت ہڑتال کرکے تعلیمی ادارے وہسپتالز بدنام وناکام کرکے اسے نجی شعبے کے حوالے کئے جارہے ہیں،عوام الناس اس سازش سے خبر داررہے ہم سب ملکر کوئٹہ کے سرکاری صحت وتعلیم کے ادارے فعال بنائیں گے،سرکاری دفاتر میں بیٹھے ہوئے بدنام آفیسرزواہلکاروں کو عوام کی دیانت کیساتھ خدمت کیلئے مجبورکریں گے،راشی بدعنوان اہلکاروں، نمائندوں واداروں کی وجہ سے عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہاہے،جماعت اسلامی قوم کی خادم،دیانت دار،دین دار لوگوں کی ملک گیر منظم اسلامی پارٹی ہے،انشاء اللہ کوئٹہ کے عوام کو بہترین قیادت دیکر لاکھوں شہریوں کے مسائل حل کریں گے،حکمرانوں کو عوام کی خدمت کیلئے مجبور کرتے ہوئے لوٹ مار بدعنوانی کا راستہ روکھیں گے،قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیتے ہوئے شہر کے مسائل کے حل کیلئے بیس فروری کے دھرنے میں شرکت کریں۔