بولان میں 5 افراد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ورثا کا قومی شاہراہ پر دھرنا

بولان (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع بولان میں 5 افراد کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پر مقتولین کے ورثا اور رند برادری نے سندھ بلوچستان شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔

ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں تین ماہ قبل فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف مقتولین کے لواحقین اور رند برادری نے ڈھاڈر کے قریب قومی شاہراہ پر احتجاج کئی گھنٹے سے جاری ہے۔

مظاہرین نے ڈھاڈر کے قریب کوئٹہ سبی شاہراہ کو بند کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافر وں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دھرنے کے باعث صبح 7 بجے سے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین سےمذاکرات کیے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے