مولانا آف شور سیاست پر یقین نہیں رکھتے،حافظ حمد اللہ
لاہور(ٰ ڈیلی گرین گوادر) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ ہ کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور مولانا فضل الرحمٰن کی خفیہ ملاقات کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔حافظ حمد االلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ڈرائنگ روم اور آف شور سیاست پر یقین نہیں رکھتے، عدم اعتماد تحریک کامیاب بنانے کیلئے ملاقاتیں خفیہ نہیں ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلد مذاکراتی جرگہ تشکیل دے گی جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔ترجمان پی ڈی ایم نے مزید بتایا کہ جرگہ مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کرے گا۔
واضح رہے کہ میڈیا پر ایسی اطلاعات تھیں کہ جہانگیر ترین اور مولانا فضل الرحمٰن کی دو روز قبل لاہور میں نامعلوم مقام پر ملاقات ہوئی جو نصف گھنٹے جاری رہی۔جے یو آئی کے رہنما اکرم خان درانی نے بھی مولانا فضل الرحمٰن کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی خبروں کی تردید کی تھی۔