عمران خان کو گھبراہٹ سیاسی ملاقاتوں سے نہیں، ملکی تباہی سے ہے، حکمرانوں نے معیشت اور ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔شہباز شریف

لاہور: شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو گھبراہٹ سیاسی ملاقاتوں سے نہیں، ملکی تباہی سے ہے، حکمرانوں نے معیشت اور ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ قرضے لینے کے باوجود عوامی فلاح کے کام نہیں کئے گئے، گندم، شوگر، ایل این جی اسکینڈلز میں اربوں کی کرپشن کی گئی، ملک کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی۔دوسری جانب حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین کے ساتھ رابطوں سے متعلق صحافی کے سوال پر کہا کہ رابطے سب کے ساتھ ہیں، ہدف ایک ہی ہے کہ عمران نیازی کو گھر جانا ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر ہم اپنے کام پر لگے ہوئے ہیں، اللہ بہت جلد عمران نیازی سے عوام کی جان چھڑوائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے