طلباء یونین طلباء تنظیموں پر پابندی کی وجہ سے ملک میں سیاسی بحران ہے، راحب بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین بین الصوبائی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹیو کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سامنے طلباء یونین کی بحالی تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے طلباء الائنس پر فوجی آمر ضیاء الحق کے دور میں طلباء یونین پرعائد کی گئی پابندی کو 38 سال گزرنے کے بعد بھی نہیں ہٹایا گیاجو کہ بدترین آمریت کی مثال ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے،طلباء یونین طلباء تنظیموں پر پابندی کی وجہ سے ملک میں سیاسی بحران ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں حقیقی عوامی نمائندوں کی بجائے مصنوعی قیادت ہمارے اوپر مسلط کی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ آج ملک بھر میں سیاسی معاشی بحران ہیں تمام ادارے بشمول جوڈیشری تباہی کے دہانی پر ہیں، انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کو آج آٹھواں دن ہے لیکن آمریت کی پیدوار اسمبلی کے ممبران نے اپنی آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ رکھی ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں طلباء یونین پر پابندی کے خلاف اسمبلی میں ایک قراداد پاس کی گئی جو کہ خوش آئند ہے، بلوچستان اسمبلی سمیت تمام اسمبلی میں طلباء یونین پر پابندی کے خلاف قرارداد پاس کرنی چاہیے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلباء یونین پر عائد پابندی کو فوری ہٹایا جائے،پروگریسوو اسٹوڈنٹس کلیکٹیو کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے،بلوچستان بار کونسل طلباء تنظیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے