خضدار میں ڈکیتی و رہزنی کا اندھناک واقعات
خضدار (ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں ڈکیتی و رہزنی کا اندھناک واقعہ، 6 مسلح رہزن پیٹرول پمپ، پرچون کی دکان کو لوٹ کر 2 موٹرسائیکلیں،موبائل فونز لے کر فرارہو گئے، عملے کو رسیوں سے باندھا ٗ خضدار قومی شاہراہ این 25 پر 6 مسلح رہزن پیٹرول پمپ، پرچون کی دکان کو لوٹ کر 2 موٹرسائیکلیں،موبائل فونز لے گئے،متاثرین نے ڈکیتی سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کی درمیانی شب 6 نقاب پوش افراد آئے جو کہ موٹرسائیکلز پر سوار تھے جن میں سے چار رہزن اسلحہ سے لیس تھے اسلحہ کی زور پر پہلے الفراز ہیٹرولیم جو کہ این 25 شاہراہ خضدار سٹی سنی میں (ایل ٹی سی) سے کچھ فاصلہ پر صدر تھانہ پولیس کے حدود میں واقعہ ہے مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ڈھائی لاکھ روپے سے زائد نقدی رقم پیٹرول پمپ عملے کے موبائل فونز اور دو موٹر سائیکل ساتھ لے گئے، ڈاکووں نے قریبی پرچون کی دکان سے بھی ڈکیتی کی راشن اٹھا لیا، پیٹرول پمپ عملے کے ہاتھ پاؤں باندھے گئے جو کافی دیر تک پیٹرول پمپ میں مبحوس اور مقید رہے اور راہزن با آسانی ڈکیت گینگ فرار ہوگیا،متاثرین کا کہنا تھا کہ خضدار میں صورتحال امن و امان ناگفتہ بہ ہے فیروز آباد میں یکے بعد دیگر دو بڑی ڈکیتیاں، کرخ اور وڈھ میں ورداتوں کے بعد خضدار سٹی میں قومی شاہراہ سے متصل دکانوں میں ڈکیتی نے عوام تاجروں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرر کھا ہے، خضدار تاریخی بدامنی کی لپیٹ میں ہے اس وقت کمزور انتظامی سیٹ اپ کی وجہ سے عوام کو جان و مال کے لالے پڑگئے ہیں اور خضدار کے شہری ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں متاثرین کا کہنا تھا کہ خضدار کے عوامی نمائندے بھی خواب خرگوش میں ہیں۔