حلقے میں دیرینہ مسائل حل کئے جارہے ہیں، میر عبدالغفور لہڑی
نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہا کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے،حلقے میں دیرینہ مسائل حل کئے جارہے ہیں تمام تر مسائل حل کر کے دم لیں گے،عوام کو ہر سہولت انکے دہلیز پر لانے کے عزم کو پورا کیا جائے گا،عوام نے ہر پلیٹ فارم پر ہمارا ساتھ دیا ہے جس سے بڑھ اور کچھ درکار نہیں،بلوچستان عوامی پارٹی نے عوام کی خدمت سے ثابت کردیا ہے کہ عوام کی خدمت سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجینئر میر نادر جان لہڑی، سوشل اکٹیوسٹ حمید زیب پندرانی و دیگر نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،میر عبدالغفور لہڑی کا کہنا تھا کہ علاقے میں ہر چھوٹے بڑے مسلئے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کی عوام کی محبت ہمارے ساتھ رہی ہے اس سے بڑھ کر کسی چیز سے کوئی غرض نہیں ہے،حلقے کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی جلد تمام ترمسائل حل کئے جائیں گے، بلوچستان عوامی پارٹی نے ثابت کردیا ہے کہ عوامی خدمت ہی ہماری عبادت ہے جس سے آج ہر دل پر بی اے پی کا راج ہے،صوبے بھر عوامی مسائل کو حل کرنے میں بی اے پی نے تاریخ رقم کی انشاء اللہ آئندہ بھی عوام کے ساتھ مل کر صوبے کے ہر اضلاع کے مسائل حل کئے جائیں گے۔