حق دوکوئٹہ دھرنے کی کامیابی کوئٹہ کےلاکھوں شہریوں وعوام کی کامیابی ہے، عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حق دو کوئٹہ دھرنے کی کامیابی کوئٹہ کے لاکھوں شہریوں وعوام کی کامیابی ہے،شہر میں سرکاری ہسپتال بند،سرکاری تعلیمی ادارے،سرکاری دفاتر بند مزدور طلباء ڈاکٹرزوٹیچرزاحتجاج پر ہیں،غریب شہری پرعلاج وتعلیم کے دروازے بندکئے گئے ہیں،ہر طرف اقرباء پروری،بدعنوانی،کمیشن وکرپشن زدہ مافیا کا دوردورہ ہے،عوام کے مسائل کو حل کرنایا عوام وشہریوں کی ترقی وخوشحالی حکمران کی ترجیح نہیں،جماعت اسلامی کے ذمہ داران وارکان حق دو کوئٹہ دھرنے کی کامیابی کیلئے تاجر ز،ٹرانسپورٹرز،ڈاکٹرز،طلباء سے ملاقات کر رہے ہیں،یہ سب مظلوموں کی تواناآوازثابت ہوگی اور انشاء اللہ کوئٹہ دھرنے سے لاکھوں شہریوں وعوام کے مسائل اجاگر اور حل کی راہ ہموارہوگی،انہوں نے کہاکہ حکمران، وزراء،ممبرز، مشیروں، ترجمانوں کے لشکر نے بلوچستان اور صوبائی دارالحکومت کو تباہ کیاہے،کوئٹہ میں روزگار،انصاف،علاج وتعلیم ختم،ترقی کا کوئی میگاپراجیکٹس ہے نہ روزگار کیلئے کوئی کارخانہ،لاکھوں شہریوں وعوام کیلئے علاج،تعلیم،روزگار،انصاف حتیٰ کہ پینے کا پانی بھی ہر ایک کیلئے برائے فروخت ہے منتخب نمائندے صرف الیکشن سے قبل ووٹ مانگنے نظرآتے ہیں،قومی سطح پر اقتصادی، سماجی اور احتساب کے محاذ پر نا کامی کا یہی ٹولہ ذمہ دار ہے، وزیروں کی نالائقی پر تمغے نہیں برطرفی کی جائے، رشوت، کرپشن، قومی وسائل پر ڈاکہ زنی قومی معیشت کا سب سے بڑا روگ ہے، جماعت اسلامی نے ملک بھر کی طرح بلوچستان بھرمیں احتجاج شروع کر دیا ہے، ضلعی ہیڈکوارٹرز پر مرحلہ وار قومی، اقتصادی، عوامی مسائل پر احتجاج ہو گا۔ گوادر اور کراچی میں عوامی احتجاج کا تسلسل پورے ملک میں بڑھے گا، حکومت کی طرح اپوزیشن کی سابق حکمران جماعتیں بھی ملک وبلوچستان میں بے یقینی، عدم استحکام کی ذمہ دار ہیں، موجودہ وسابقہ تمام بڑی جماعتوں کا اسلوب حکمرانی ایک ہے، بدزبانی کا لیول مختلف ہے، سیاست، جمہوریت، انتخابی اصلاحات، اسٹیٹس کو کے خاتمہ، سیاسی انتخابی عمل کو اسٹیبلشمنٹ کے جبڑوں سے آزاد کرانے سے انہیں کوئی سروکار نہیں،جماعت اسلامی اسلام اور آئین کی حکمرانی کے لئے ملک بھر کے محب دین، محب وطن، اہل اور دیانت دار مردانِ کار کو متحدکرے گی، جماعت اسلامی پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلاکراسلامی بناکر بلوچستان کو خوشحال بنائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے