جیکب آباد،ٹرک کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

جیکب آباد(این این آئی) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قریب ٹرک کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود جونگل کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی فوت ہوگئے، پولیس کے مطابق جونگل کے قریب مونی اسٹاپ کے مقام پر ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار گوٹھ علی نواز پہوڑ کے رہائشی مولا بخش پہوڑ اور اس کی بیوی سسئی پہوڑ کوکچل کر ہلاک کردیا اور ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا، حادثے میں فوت ہونے والے میاں بیوی کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کی گئی تاہم آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا اور نہ ٹرک ڈرائیور گرفتار ہوسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے