توہین عدالت کیس،رانا شمیم کوبیان حلفی جمع کرانےکاحکم

اسلام آباد(ٰ ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے پہلے اٹارنی جنرل کو بیان حلفی کی کاپی فراہم کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔منگل کو ہونے والے شماعت میں رانا شمیم عدالت کے سامنے پیش ہوئے تاہم ان کے وکیل لطیف آفریدی پیش نہ ہوئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لطیف آفریدی ایڈوکیٹ نے بیماری پر التوا مانگا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ بیمار ہیں اور ان کی درخواست بھی آئی ہے،اللہ انہیں صحت دے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ انصارعباسی،میرشکیل الرحمان،عامر غوری کو فی الحال آنے کی ضرورت نہیں۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تینوں صحافی کیس کا حصہ ہیں،اگر استثنیٰ کی درخواستیں دیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی جائے اوران سے اپنے دفاع میں گواہان کی فہرست بھی لی جائے۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بیان حلفی اور گواہان کی فہرست مل جائے تو آئندہ سماعت پر کارروئی آگے بڑھے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے پہلے اٹارنی جنرل کو بیان حلفی کی کاپی فراہم کریں۔رانا شمیم کے وکیل کی آج ( منگل 15 فروری ) التوا کی درخواست منظور کرلی گئی۔ رانا شمیم توہین عدالت کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے