انجینئر ملک محمد ساسولی سے عبدالشکور مینگل سمیت دیگر کی ملاقات،سردار اختر جان مینگل،مرکزی کابینہ کے ممبران کے انتخاب پر مبارک باد

نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر انجینئر ملک محمد ساسولی سے ضلعی پروفیشنل سیکرٹری عبدالشکور مینگل، پارٹی کارکنان الہی بخش برانزی،ملنگ شاہ بلوچ،کریم جان بلوچ،عزیر بلوچ،سلیم بڑیچ و دیگر نے ملاقات کی،کارکنان نے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل،مرکزی کابینہ و سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے انتخاب اورکامیاب قومی کونسل سیشن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ہم کارکناں ہارٹی پروگرام کیلئے ہر قسم کے قربانی کیلئے تیار ہیں،نوکنڈی سمیت پورے بلوچستان میں قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچاہیں گے،انہوں نے کہا کہ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی دلیرانہ موقف پر ہم فخر کرتے ہیں، انجینئر ملک محمد ساسولی نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا سرمایہ اس کے مخلص کارکن ہوتے ہیں،مجھے فخر ہیں کہ آپ جیسے سچے دوست پارٹی کے صفوں میں شامل ہیں،جو قائد بلوچستان سردار اختر جان کے قیادت میں پارٹی بیانیہ کو آگے لے جانے پر پرعزم ہیں،بی این پی اپنے کارکنان اور عوام کے ساتھ ملکر وطن اور اہل وطن کی جدوجہد کو جاری رکھیں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے