اقتدار کو نہیں ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیحی دی ہے،میرسکندرخان عمرانی
نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیربورڈ آف ریونیو میرسکندرخان عمرانی نے کہا ہے کہ اقتدار کو نہیں ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیحی دی ہے، اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لاکر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کی،نصیرآباد ہمارا گھر ہے اس کے ہر چھوٹے بڑے مسئلے سے آگاہ ہیں جن کو حل کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں، حلقے میں اسکول،صحت،صاف پینے کے پانی،بجلی،روڈ،سیوریج و دیگر سہولیات دینے کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے جن میں کئی پایا تکمیل تک پہنچ گئے ہیں جلد حلقے میں باقی ترقیاتی کام بھی جلد مکمل ہونگے، عوام کے ساتھ ہی ہماری اصل طاقت ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیربورڈ آف ریونیو میرسکندرخان عمرانی نے وارڈ نمبر19 میں حاجی غلام مصطفی سولنگی کی جانب سے دی جانے والے ٹی پارٹی کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق کونسلر حاجی غلام رسول سولنگی، ملک عبدالنبی سولنگی،حاجی غلام مصطفیٰ سولنگی، محمد عاصم سولنگی، لیاقت علی سولنگی، سید عرفان شاہ،معشوق علی بوھڑ،بابو عبدالغفارسولنگی ایاز مستوئی ساجد علی سولنگی، صغیر سولنگی و دیگر موجود تھے،میر سکندر خان عمرانی کا کہنا تھا کہ عوام کا ساتھ ہی ہماری اصل طاقت ہے عوامی طاقت سے ہی مسائل حل کریں گے،عوام سے کئے ہر وعدے کو وفا کرنا ہمارا فرض ہے جس میں کبھی کوتاہی نہیں کی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا جو عزم کیا اس کو پورا کیا جارہا ہے،حلقے میں دیرینہ مسائل کو سرفہرست رکھ کر حل کیا جا رہاہے۔