کوئٹہ، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب کسٹم کے قریب روڈ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سریاب کسٹم کے قریب سڑک حادثے میں اختر ولد فیض اللہ سکنہ مسلم باغ قلعہ سیف اللہ جاں بحق ہوگیا جس کی نعش فوری طور پر ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔