وفاقی محتسب عوام النا س کوبغیرکسی خر چے کے فوری انصاف فراہم کر نے میں اہم کردارادا کررہا ہے، ڈاکٹرعا رف علوی

اسلا م آباد(ڈیلی گرین گوادر)صدر پا کستان ڈاکٹر عا رف علوی نے وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کو بہتر ین کا رکرد گی کا ایک مثا لی ادارہ قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ وفاقی محتسب عوام النا س کو بغیر کسی خر چے کے فوری انصاف فراہم کر نے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وفاقی محتسب کو انتظا می نا انصا فیوں کے خلا ف غریب عوام کو بلا معا وضہ انصاف فرا ہم کر نے کے لئے تنا زعات نمٹا نے کے متبا دل نظام کی روشنی میں اپنے دائر ہ کار کو مز ید وسعت دینی چا ہیے اور اس مقصد کے لئے بھر پور آ گا ہی مہم چلانے کی ضرورت ہے، صدر پا کستان نے کہا کہ سر کا ری اداروں کی بد انتظا می کے خلا ف فو ری انصاف کی فرا ہمی کے لئے وفاقی محتسب کے دائر ہ کار کو قانون سا زی کے ذریعے مضبو ط اور موئثر بنا نے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کو بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل حل کرنے کے لئے بیرون ملک پاکستا نیوں کی وزارت کے تعا ون سے ایک مر بوط حکمت عملی تیار کر نی چا ہیے،صدر پاکستان نے وفاقی محتسب سے کہا کہ ایسے ادارے جن کے خلا ف زیا دہ شکا یات ہیں ان کے سربراہان کے ساتھ زیا دہ سے زیا دہ میٹنگز کر کے نظام میں بہتری لا نے کے لئے اصلا حات کی جا نی چاہئیں، صدر پا کستان نے ان خیالا ت کا اظہا ر گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کے دورہ کے مو قع پر ایک بر یفنگ کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ میرے لئے اس ادارے کا دورہ ہمیشہ ایک خوشگوار تجر بہ رہا ہے اور میں اس ادارے کو مز ید مضبو ط اور کا رآمد بنا نے کے لئے ہر طر ح کے تعا ون کے لئے تیار ہوں، اجلا س میں ایوان صدر کے کنسلٹنٹ (لیگل افیئرز)جسٹس ریٹا ئرڈ سید زاہد حسین، وفاقی محتسب کے سیکر ٹر ی اعجاز احمد خان اور سینئرایڈوائزرز نے بھی شر کت کی، اس مو قع پر وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے صدر پا کستان کو اپنے ادارے کی کا رکر دگی کے حوالے سے بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ وفاقی محتسب کے 14 علاقا ئی دفاتر سر کا ری اداروں کی بد انتظا می کے خلا ف عا م آ دمی کو ریلیف فرا ہم کر رہے ہیں، اس کے علا وہ ملک کے دور دراز علا قوں میں بسنے والے غریب عوام کو ان کے گھر کے قر یب انصاف فرا ہم کر نے کے لئے ہما رے انو سٹی گیشن افسران دور دراز اور پسما ند ہ علا قوں میں جا رہے ہیں، وفاقی محتسب نے صدر پا کستان کو بتا یا کہ ان کے ادارے نے کرونا کے با وجود سال 2021 ء کے دوران ایک لاکھ چھ ہزار 732 شکایات کے فیصلے کئے جن میں سے 92.7 فیصد فیصلوں پر متعلقہ اداروں نے عملد رآمد بھی کر دیا ہے، انہوں نے بتا یا کہ بیرون ملک پا کستا نیوں کی سہو لت کے لئے پا کستان کے تمام بین الا قوا می ہوا ئی اڈوں پر”ون ونڈو سہو لتی ڈیسک“ قا ئم کئے گئے ہیں،گز شتہ برس 51 ہزار سے زائد بیرون ملک پا کستا نیوں کی شکایات نمٹا ئی گئیں، انہوں نے کہا کہ گز شتہ تین بر سوں کے دوران شکا یت کنند گان کی طرف سے درج کرا ئی گئیں 4.84 بلین روپے ما لیت کی شکا یات کے مقد مات نمٹا ئے گئے، اعجاز احمد قر یشی نے صدر پا کستان کو ان اقدا مات کے بارے میں بھی بتا یا جو وفا قی محتسب نے بچوں کے خلا ف سائبر کرا ئمز کی روک تھام اور اسٹر یٹ چلڈرن کی فلا ح کے لئے صو با ئی محتسبین اور صو با ئی حکومتوں کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اٹھا ئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے