نوجوان جدید فنی اورتیکنیکی مہارتوں سے متعلق وزیراعظم پاکستان کا نیوٹک پروگرام سے استفادہ کریں، سید ظہورآغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالے کئی قابل دید اور تاریخی مقامات ہیں، ملک بھر کے سیاحوں کی توجہ ہنہ اوڑک سے لیکر ہربوئی اور زیارت جیسے خوبصورت مقامات کی جانب مبذول کرا سکتے ہیں،ہمیں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے جدید طریقوں کو اختیار کرنا ہوگا،ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت ہنہ اوڑک کے مکینوں میں نقد رقوم دینے سے لوگوں کو اپنے کاروبار کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد اور رہنمائی مل سکتی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ہنہ اوڑک بوائز ہائی سکول میں منعقدہ ترقی فاونڈیشن کے زیر اہتمام نقد رقوم کی اجراء کے پروگرام کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،نقد رقوم کی تقریب میں ورلڈ فوڈ پروگرام اور ترقی فاونڈیشن کے نمائندوں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے،اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید مہارت کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ نوجوان جدید فنی اور تیکنیکی مہارتوں سے متعلق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا نیوٹک پروگرام سے استفادہ کریں،انہوں نے کہا کہ انتخابات میں اچھے اور دردِ دل رکھنے والوں کا انتخاب کریں تاکہ وہ آپ کی بھرپور خدمت کریں،گورنربلوچستان نے کہا کہ حکومتی ترقیاتی منصوبوں اور عالمی اداروں کی جانب سے فراہم کردہ امداد کے ثمرات غریب اور مستحق افراد تک پہنچانا ضروری ہے،آخر میں گورنر بلوچستان نے ہنہ اوڑک کے مستحقین نقد رقوم تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے