نوجوانوں کے لیۓ روزگارکے بند دروازوںے کھل رہے ہیں، میرعبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبے کے نوجوانوں کو میرٹ اور صلاحیت کی بنیاد پر باعزت و باوقار روزگار کی فراہمی کے لیۓ پر عزم ہیں اور نوجوانوں کے لیۓ روزگار کے بند دروازوںے کھل رہے ہیں وزیراعلیٰ صرف باتوں اور اجلاسوں کی حد تک نہیں بلکہ نوجوانوں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیۓ عملی اقدامات کر رہے ہیں صوبائی حکومت کی روزگار کی فراہمی کی پالیسی کے تحت تمام صوبائی محکموں کو خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کی ہدایت کی گئی ہے اور سیکڑوں خالی آسامیوں کو اخبارات میں مشتہر کیا جارہا ہے وزیراعلیٰ نے ان آسامیوں پر شفافیت کے ساتھ بھرتی کا عمل یقینی بنانے کی ہدایت کر رکھی ہے جسکی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جاۓ گی اس حوالے سے وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے مابین گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات میں مانیٹرنگ میکینزم تیار کرنے کا فیصلہ کیا…