حکومت احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے، سید ظہورآغا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ قوموں کی زندگی مشکلات ہمیشہ کیلئے نہیں ہوتیں زندہ اقوام اپنی شعوری کاوشوں اور جہد مسلسل سے درپیش مشکلات کا دورانیہ کم کرنے اور دھیرے دھیرے ان سے نجات حاصل کرنے کی نئی راہیں متعین کرتی ہیں،ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں نقد رقوم لوگوں کے روزگار میں وسعت پیدا کرنے اور جدید مہارتیں سیکھانے کیلئے فراہم کرنے والے ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے زرعی کالج بلیلی میں منعقدہ ترقی فاونڈیشن کے زیر اہتمام نقد رقوم کی اجراء کے پروگرام کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،واضح رہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق پہلے مرحلے میں پراجیکٹ کے تحت 5,039 منتخب خاندانوں میں فی کس 7,500 روپے تقیسم کئے جائیں گے اور کوئٹہ کی چار یونین کونسلوں میں پراجیکٹ پر ترقی فاونڈیشن کے ذریعے عملدرآمد کیاجائیگا،پراجیکٹ کے تحت 5,039 خاندانوں میں مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے سے زائد کی رقوم تقسیم ہوں گی،نقد رقوم روزگار اور جدید مہارتیں سیکھنے کیلئے فراہم کی جارہی ہے، کیش ڈسٹری بیوشن تقریب میں ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کی صوبائی سربراہ ڈاکٹر فاریہ احسان، پرنسپل زرعی کالج محمد اسلم نیازی اور ترقی فاونڈیشن کے عیسیٰ خان کاکڑ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے،اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ حکومت احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے،موجودہ حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سیاسی ویژن کے مطابق نے عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہیں،انہوں اس یقین کا اظہار کیا کہ نیوٹک، کامیاب جوان اور لنگرخانوں کا قیام جیسے منصوبوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کوویڈ-نائنٹین کی وجہ سے دنیا بھر میں بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا مگر ہماری حکومت اور عوام نے مل کر کٹھن حالات کا حوصلے سے مقابلہ کیا،گورنر بلوچستان نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سیکیش فار ورک پراجیکٹ کے تحت نقد رقوم کے اجراء کی تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے فراہم کردہ امداد غریب اور مستحق افراد تک پہنچانا ضروری ہے،آخر میں گورنر بلوچستان نے مستحقین نقد رقوم تقسیم کئے۔