گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں،اسد عمر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومتوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں انہیں شکست ہوئی۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمر امین ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے