پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے سپرمیسی آف پارلیمنٹ کے نام سے نیا گروپ سامنے آگیا
لاہور: پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان پر مشتمل نیا گروپ سامنے آگیا اور سپرمیسی آف پارلیمنٹ کے نام پر بننے والے گروپ نے اپنا اجلاس بلا لیا ہے۔ گروپ نے اپنی ہی حکومت کے بلدیاتی بل پرتحفظات کااظہار کردیا، 15ارکان پر مشتمل ارکان اسمبلی کے گروپ میں آزاد ارکان بھی شامل ہیں۔ آج ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ، اور ق لیگ کے کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ سپرمیسی آف پارلیمنٹ کے نام سے بننے والے گروپ نے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی سے بھی رابطوں کادعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سپرمیسی آف پارلیمنٹ غنضفر عباس شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، آج سیاسی صورتحال کاجائزہ لیں گے اور جہانگیر ترین گروپ سے ہمارے گروپ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔