وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے صدر مملکت کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کہ مسلح افواج ملک سے عسکریت پسندوں اور شرپسندوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس موقع پر صدر مملکت نے سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں عسکریت پسندوں کے خلاف حالیہ کارروائیوں میں اپنی جانیں قربان کیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ہر قسم کی مشکلات کے خلاف قومی سرحدوں کا دفاع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے