بلوچستان کے مسائل بندوق اورطاقت سے کھبی حل نہیں ہوں گے، رحمت صالح بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری پھلین بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل کو سمجھنے اور دیرپا حل کی گنجائش موجود ہے بلوچستان کے مسائل بندوق اور طاقت سے کھبی حل نہیں ہوں گے،بلوچستان کے وسائل کا پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے آسلام آباد میں بیٹھے مائنڈ سیٹ کو اپنا رویہ تبدیل کرکے بلوچستان کو بھی ملک کے دیگراکائی کی طرح برابری حقوق دینا چاہیے، موجودہ حلقہ بندیوں میں نیشنل کو شدید تحفظات ہے حلقہ بندیوں میں نظرثانی کرنا چاہیے نیشنل پارٹی عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،نیشنل پارٹی ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے،یہ بات انہوں نے نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام منعقدہ سنیئر باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں موجودہ سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث ہوئی اجلاس میں ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممتازقانون دان علاولدین ایڈوکیٹ امان کریم ایڈوکیٹ حاجی ایوب دھواری چیئرمین عبدالمالک صالح نظام بلوچ حاجی دلمراد بلوچ امیدعلی بلوچ اسرار محمد حسنی حاجی عں دالحمید بلوچ محب کریم ٹھیکیدارشبیر احمد بلوچ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی، نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ اور پھلین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک اس وقت شدید معاشی سیاسی بحران کا شکار ہے سلیکٹڈ نااہل حکومت نے ملک کو بے روزگاری مہنگائی بدامنی کی طرف دھکیل کر ملک کو دیوالیہ کی جانب گامزن کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل بلوچستان کا وسائل پر بلوچستان کے حق حاکمیت تسلیم کرنے سے ہے بلوچستان کے وسائل کو بے دردی سے لوٹنے کا سلسلہ ترک کرکے بلوچستان کا انکا بنیادی حق دینے سے ہے بندوق اور طاقت کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے اسلام اباد میں بیٹھے مائنڈ سیٹ کو اپنا ماضی کی پالیسی تبدیل کرکے ملک کے دیگر اکائیوں کی طرح بلوچستان کا بھی دیگر صوبوں کی طرح خیال رکھنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے جو ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ حلقہ بندیوں میں نیشنل پارٹی کوشدید تحفظات ہیں نیشنل پارٹی عوام کے مفادات کے خلاف کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتی ہے نیشنل پارٹی سیاسی مزاحمت کے زریعے بلوچستان کے مفادات کی دفاع پر یقین رکھتی ہے نیشنل پارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے تاریخ ثابت کریگی کہ نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت جو حقیقی معنوں میں عوام اور بلوچستان کی جنگ لڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے