پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے طلباء کے جائز مطالبات کو تسلیم کریں ، میر کبیر محمد شہی
کوئٹہ (ٰ ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر کبیر محمد شہی نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل کونسل بلوچستان کے طلباء و طالبات کو فوری طور پر میڈیکل کالجوں میں داخلے فراہم کریں
اسلام آباد کے حکمران سازش کے تحت بلوچستان کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں اسلام آباد کے حکمرانوں کا صوبے کے عوام سے کوئی سروکار نہیں بلکہ ان کے مفادات سے سروکار ہے اب ہمیں اپنے فیصلے خود کرنا پڑے گا
بلوچستان میں اپوزیشن اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اپوزیشن اپنے مفادات کیلئے حکومت کا ساتھ دے رہی ہے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مختلف کالجوں کے میڈیکل طلباء کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا
کبیر محمد شہی نے کہاکہ 73سال سے ملک کے حکمرانوں صرف اور صرف بلوچستان کے وسائل لوٹ رہے ہیں اور اب ریکوڈک کو لوٹنے کیلئے نام نہاد حکومت کو بلوچستان میں لا کر مسلط کردیا
اور یہاں کہ اپوزیشن جماعتوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور اب ریکوڈک کے سودا میں یہاں کے اپوزیشن بھی برابر کے شریک ہیں بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن یہاں کے عوام کو ہر چیز سے محروم رکھاگیا ہے
صوبے میں جس طرح حکومت کا کوئی نام و نشان نہیں ہے اسی طرح اپوزیشن نے بھی حکومت کا ساتھ دے کر فرینڈلی اپوزیشن کا کردار اداکررہے ہیں اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات صوبوں کو منتقل ہو گئے
مگر اس کے باوجود ہم نے اب تک خود اپنے لئے کچھ نہیں کیا کیونکہ یہاں جو بھی حکمران آتا ہے وہ اپنے مفادات کو دیکھتے ہیں نیشنل پارٹی ایک سیاسی و جمہوری جماعت ہے اور اب بھی مطالبہ کرتے ہیں
کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے طلباء کے جائز مطالبات کو تسلیم کریں اور فوری طور پر میڈیکل کالجوں میں ان کے داخلے کرائے جائیں انہوں نے کہا کہ اگر ان طلباء و طالبات کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پاکستان میڈیکل کونسل پر عائد ہو تی ہے
اور اسلام آباد کے غلط فیصلوں کی وجہ سے یہاں کے نوجوانوں میں نفرتیں بڑھ رہی ہے اور نوجوانوں کی نفرت ریاست کیلئے نقصاندہ ہوسکتی ہے۔