نوجوان بے روزگارجبکہ روزگار برائے فروخت ہیں، مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ بلوچستان کو موٹروے دیکر ٹریفک حادثات سے نجات دلاکر ترقی وخوشحالی کے سفر میں شامل کریں،حکومت واپوزیشن کی وجہ سے مسائل ومشکلات اوربدعنوانی میں اضافہ ہورہا ہے،بدعنوان بیوروکریسی اسٹبلشمنٹ بھی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں،جماعت اسلامی حقوق کے حصول مسائل سے نجات کیلئے بلوچستان میں دھرنے دے گی، ویلنٹائن ڈے جیسے خرافات مسلم نوجوانوں کو حیا،پردہ اورشرم سے دور کررہے ہیں نوجوان فرسودہ،مغربی بے حیا،غیر شرعی رسم سے دوررہے،مغرب اور ان کے ایجنٹ مسلم معاشرے کو بے حیابناناچاہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ بلوچستان بھر میں عوام پریشان،حکمران غافل،حکومت واپوزیشن اپنی اپنی مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں حقیقی عوامی اپوزیشن جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی قوم کو غافل حکمرانوں،بدعنوانی وپریشانی سے نکالنے کی جدوجہد کر رہی ہے عوام نے سب کو آزما لیا مگر مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے،بلوچستان کے عوام کیلئے موٹروے شجرممنوعہ قراردیا گیا ہے،بجلی کی 15 سے20 گھنٹے بدترین لوڈشیڈنگ،اکثراضلاع میں گیس نہ ہونے وگیس پریشرکمی بیشی،قلت آب کی وجہ سے عوام پریشان ترقی کا پہیہ رکاہواہے،ہزاروں اہل پڑھے لکھے نوجوان بے روزگارجبکہ روزگار برائے فروخت ہیں،بلوچستان میں غربت بے روزگاری پہلے بھی بہت تھی کسی حکومت نے غربت اوربے روزگاری کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا،دوردرازعلاقوں میں تعلیم وصحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر،تعلیم وصحت اورروزگار برائے فروخت ہونے کی وجہ سے غریبوں کا جینا مشکل تر ہوگیا ہے،حکومتی نااہلی ناکامی کی وجہ سے بلوچستان کی زراعت ومعیشت وتجارت تباہ ہو گئی ہیں، حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام کیساتھ ناانصافی ظلم وجبر بند کرنا ہوگا کب تک بلوچستان کے عوام کو لولی پاپ،خالی خولی وعدوں اوربے عمل اعلانات سے ٹرخایاجائیگا بے انصافی ظلم وجبر کا نظام حکمرانو ں کے دنیا وآخرت کی کامیابی وسکون چھین لیگا حکمران بیوروکریسی اپنی دنیا وآخرت تباہ نہ کریں بلکہ عوام کی دیانت داری سے خدمت کرتے ہوئے امانت ودیانت کی مثالیں قائم کریں،رشوت،اقرباء پروری،بدعنوانی کی وجہ سے عوام کا حق چھینا جارہاہے ہر طرف لوٹ مار بدعنوانی وبدامنی کا دوردورہ ہے،ہر قسم کے مظالم ناانصافیوں وبدعنوانی کے خلاف،روزگار،حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی بلوچستان بھر میں آٹھ سے دس بڑے شہروں میں عوامی مسائل ومشکلات کو اجاگر اور حل کرنے کیلئے 20فروری سے 20مارچ تک دھرنے جلسے واحتجاج کریں گے،عوام الناس مسائل کواجاگراور حل کیلئے جماعت اسلامی کے دھرنوں میں شرکت کریں کوئٹہ کا دھرنا 20فروری کو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے