میڈیکل کالجز طلبہ کے بھوک ہڑتال کا چوتھاروز ،بعض کی حالت غیر

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر ) میڈیکل طلباء کی جاری تادم مرگ بھوک ہڑتال کا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے کیاچوتھے روز میں داخل ہوگیا چار روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے بیشتر طلباء کی حالت غیر ہوگئی

لورلائی میڈیکل کالجز سے تعلق رکھنے والے عدنان کی حالت غیر ہونے پر ایمبولینس کے زریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا اب تک 4 طلباء کا حالت غیر ہوچکی ہے بلوچستان کے مختلف میڈیکل کالجز سے تعلق رکھنے والے طلباء گزشتہ چار روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں

جمعہ کوعدالت روڈ پر :5 میڈیکل طلباء آپنے مطالبات کے حق میں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے اور حکومت کو خبردار کیا تھا کہ جب تک پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے انکی رجسٹریشن نہیں ہوگی اس وقت تک انکا بھوک ہڑتال جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے