بلوچستان لیبرفیڈریشن کا 16 فروری کومظاہروں کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میونسپل کارپوریشنوں و میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین و مزدوروں نے تنخواہیں پنشن اوور ٹائم اور گریجویٹی کے واجبات نہ ملنے پر بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پر ہڑتال کردی ہزاروں میونسپل مزدوروں نے رواں ماہ کی تنخواہیں پنشن تا حال نہ ملنے پر اپنے اوزار بیلچے گینتیاں کدال جھاڑو ہاتھ ریڑیاں میونسپل کمیٹیوں کے دفاترمیں پھینک دیئے کئی شہروں احتجاجی مظاہرے کوئٹہ میں محکمہ واسا کے مزدور و ملازمین کو بھی تاحال تنخواہیں نہ مل سکیں کوئٹہ سمیت اندرون صوبہ غریب ملازمین و مزدوروں کے سینکڑوں خاندان فاقہ کشی پر مجبور،کوئٹہ میں روزانہ کی بنیاد پر کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپو ریشن کے مزدوروں و ملازمین کا احتجاج جاری بلو چستان لیبر فیڈریشن نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں 16 فروری بروز بدھ احتجاجی ریلیاں مظاہروں کی کال دیدی کوئٹہ میں ایدھی چوک پر تنخواہوں کے حصول اور مطالبات کے حل کیلئے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق بزوز سوموار بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پر سبی لورالائی قلات ژوب چمن حب اوستہ محمد ڈیرہ مراد جمالی ڈھاڈر ڈیرہ اللہ یار خاران نوشکی واشک تربت پنجگور زیارت دکی اور دیگر اضلاع و شہروں میں میونسپل کمیٹیوں کے مزدوروں و ملازمین کو تنخواہوں پنشن اور عارضی عملہ صفائی کو دو تا تین ماہ کے واجبات متعدد میونسپل کمیٹیوں کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو گریجویٹی نہ ملنے کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا 16 فروری بروز بدھ محکمہ واسا میونسپل کارپوریشنوں میونسپل کمیٹیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پر پھر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور بلوچستان حکومت سے محکمہ واسا اور میونسپل اداروں کو تنخواہوں کے فنڈز ادا کرنے کامطالبہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے