سانحہ اعوان، کے خلاف کل سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کوٹریفک کیلئے بند کیا جائیگا

بولان(ڈیلی گرین گوادر) سانحہ اعوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کل بروز بدھ کو قومی شاہراہ بلاک کیا جائیگا مسافروں سے سفر نہ کرنے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق بالاناڑی کے علاقے گوٹھ اعوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف متاثرین اعوان اور اہلیان ڈھاڈر کی جانب سے کل بروز بدھ کو ڈھاڈر کے قریب سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جائیگا اس ضمن میں گزشتہ روز ڈھاڈر میں وڈیرہ علی احمد رند، حاجی محمد یوسف رند کی سربراہی میں میٹنگ منعقد ہوا جس میں لائحہ عمل تیار کیا گیا انہوں نے عوام اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ اس روز بولان میں سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے