کوئٹہ،تین میڈیکل کالجز کے طلباء کی مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں تین میڈیکل کالجز کے پانچ طلباء کی مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں لورالائی،جھالاون، تربت میڈیکل کالج کے طلباء کا ا حتجا ج جاری ہے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے طلباء کے ا حتجا جی کیمپ 71 ویں روز میں داخل ہوگیا میڈیکل کالجز کے طلباء نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے رجسٹریشن کے حق میں بھوک ہڑتال کررکھی ہے میڈیکل طلباء کا کہنا ہے کہ جب پی ایم سی ہمیں رجسٹرڈ نہیں کرتی بھوک ہڑتال جا ری رہے گی انھوں نے دعوی کیاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے مسئلہ حل کر نے کی صرف یقین دہانی ہی کروائی جارہی ہے پی ایم سی کے فیصلے کی وجہ سے چھ سو طلباء کا مستقبل داو پر لگا ہے پی ایم سی کا میڈیکل کالجز کے طلباء و طالبات سے دوبارہ ایڈمیشن ٹیسٹ لیناناانصافی ہے میڈیکل کالجز کے احتجاجی طلباء نے پی ایم سی سے فوری رجسٹر یشن کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے احتجاج کو مزید وسعت دینے کا عندیہ دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے