میڈیکل کونسل کا اجلاس 15 فروری کو اسلام آباد میں طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی بلوچستان کے میڈیکل طلباء کی ر جسٹریشن کے معاملے کے حل کے لئے کوششوں اور اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کونسل کے حکام سے رابطہ کے نتیجہ میں پاکستان میڈیکل کونسل کا اجلاس 15 فروری بروز منگل اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور سیکریٹری صحت نورالحق بلوچ شریک ہونگے وزیراعلء کی جانب سے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری صحت کو پوری تیاری کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرنے اور بلوچستان کے میڈیکل طلباء کی رجسٹریشن کا معاملہ بھرپور طور پرپیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کواپنے میڈیکل طلباء کے مستقبل کے حوالے سے تشویش ہے ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملہ کا جلد بہتر حل نکلے وزیراعلیٰ کا واضع موقف ہے کہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل کسی صورت متاثر نہیں ہونے دینگے اپنے اس موقف کا اظہار وہ میڈیکل طلباء کے ساتھ اپنی ہونے والی ملاقاتوں میں بھی کر چکے ہیں اور انہوں نے طلباء کو یقین دہانی کرائی ہے کہ معاملہ کا صوبائی حکومت سے براہ راست تعلق نہ ہونے کے باوجود حکومت اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے نہ صرف تیار ہے بلکہ عملی کوششیں بھی کر رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے