میڈیکل طلباء سے دوبارہ ٹیسٹ لینا تعلیم وطلباء دشمنی ہے، مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت میڈیکل طلباء کو ان کا حق دے بدقسمتی سے حکومتی نااہلی،ناانصافی،اقرباء پروری کی وجہ سے آج ہرطرف احتجاج ہیں میڈیکل طلباء سے دوبارہ ٹیسٹ لینا تعلیم وطلباء دشمنی ہے۔ڈھائی مہینے سے طلباء احتجاج پر ہیں کوئی سننے والا نہیں۔احتجاج کی وجہ سے اعلی تعلیمی ادارے،صحت کے مراکزودفاتر بند ہیں۔جماعت اسلامی مظلوموں،طلباء کیساتھ اورہرقسم کے مظالم ناانصافی وجبر کے خلاف ہے۔ہرظلم ناانصافی کے خلاف 20فروری کو کوئٹہ میں حق دوکوئٹہ دھرناہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب کیساتھ میڈیکل طلباء کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نقیب اللہ اخوانی ودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔احتجاجی میڈیکل طلباء کے ذمہ داران نے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا ومولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ہم میڈیکل کے طلباء کیساتھ ہے۔میڈیکل طلباء سے کالجز میں دوبارہ ٹیسٹ لینا تعلیم وطلباء دشمنی اورناانصافی ہے۔بی ایم سی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے لیکن اگرطلباء سے ناانصافی،ظلم ہورہا ہوں تو احتجاج ان کا حق ہے تعلیم وطلباء دشمنی کے خلاف اورانصاف وجائز حقوق کے حصول کی جنگ میں جماعت اسلا می ان کے ساتھ ہے جماعت اسلامی اس ظلم وجبر اور ناصافیوں کے خلاف بیس فروری کو کوئٹہ میں حق دو دھرنادیگی۔طلباء مہینوں سے جائز حقوق کے حصول کیلئے احتجاج پر ہیں لیکن کوئی والانہیں۔لگتا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں یاحکومتی چاہتی یہی ہے کہ ہر طرف احتجاج تو تاکہ عوام،مزدور،ڈاکٹرز،طلباء احتجاج کرتے ہیں اور حکمرانوں لوٹ مار جاری رکھیں۔اسمبلی میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں کوعوامی مسائل سننے حل کرنے سے کوئی سروکارنہیں بدقسمتی سے حکومت واپوزیشن کے نمائندے دونوں ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ملے ہوئے ہیں ہم سب ملکر اس ناانصافی کے خلاف جدوجہد کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے