قلعہ عبداللہ میں لیویز فورس کی کارروائی دو ڈاکو گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قلعہ عبداللہ میں لیویز فورس کی کاروائی دو ڈاکوؤں گرفتار کر لئے گئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ٹرک چھیننے کی کوشش کی جس پر ڈرائیور نے لیویز فورس کو اطلاع دی تھی لیویز نے میزئی اڈہ جنگل پیر علیزئی میں کاروائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں حق نواز ولد رحمت اللہ اور چچا امان اللہ ولد بسم اللہ کو چوری کی گاڑی سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے