طبیعت کی ناسازی کے باعث آصف زرداری کی سراج الحق سے ملاقات ملتوی

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ہونے والی ملاقات ملتوی کردی گئی۔ پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں حمایت کے لئے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ہے، اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے آج منصورہ کا دورہ کرکے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کرنی تھی، تاہم اب یہ ملاقات ملتوی کردی گئی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آصف زرداری طبیعت ناساز ہونے کے باعث ملاقات کے لیے نہیں جاسکیں گے، دونوں رہنماؤں میں ملاقات کا وقت دوبارہ طے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی آج منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات شیڈول تھی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کوششوں پر سراج الحق کو اعتماد میں لیا جانا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے