دستیاب وسائل کے تحت عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ٗ حاجی میر زابد علی ریکی

واشک(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ ماضی میں واشک کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے کوئی خاطرخواہ و ٹھوس اقدامات نہیں اٹھایا گیا جسکے باعث پسماندگی و عوام کی بدحالی میں اضافہ ہو گیا ہے لوگ آج بھی جوہڑوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں دستیاب وسائل کے تحت عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں دورہ واشک کے مختلف دیہاتوں میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کی حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے بجائے میرٹ کو پامال کی گئی مگر اب ایسا نہیں ہو گا جو حقدار و تعلیمی قابلیت رکھتا ہو وہ میرٹ پر باعزت روزگار حاصل کر سکے گا انھوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں انصاف کا بول بالا رکھنے اور ظلم و ناانصافی و اقرباپروری کے خلاف ووٹ دیکر اسمبلیوں میں بھیجا عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائینگے خود کو حاکم نہیں خادم سمھجتے ہیں حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ہم نے پسماندگی ناخواندگی و ناانصافی کے خلاف کمر کس لی ہے کل بھی عوام کی آواز تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی ہر فورم واشک کی بدحالی اور اجتماعی ترقی دلوانے کی آواز ایوانوں و ارباب اختیار کے اردگرد گونجتی رہیگی اس موقع پر لوگوں نے ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی کو اپنے درپیش مسائل سے آگاء کرتے ہوئے انکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے