چودھری شجاعت اور پرویز الہی سے ملاقات کے لئے مسلم لیگ ن نے اپنا وفد فائنل کرلیا

لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی چودھری شجاعت اور پرویز الہی سے ملاقات کے لئے مسلم لیگ ن نے اپنا وفد فائنل کرلیا۔شہبازشریف کے ساتھ خواجہ سعد رفیق بھی چوہدری برادران کی رہائش گاہ جائیں گے جبکہ ان کے ہمراہ عطا اللہ تارڈ اور رانا تنویربھی ملاقات کرنے والے وفد میں شامل ہوں گے ۔حمزہ شہباز دورہ جنوبی پنجاب کے باعث ملاقات میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔مسلم لیگ ق نے بھی اپنے وفد کو حتمی شکل دیدی ،چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویزالہی کے علاوہ ملاقات میں مونس الہی ،سالک حسین ،حسین الہی اورشافع حسین بھی شریک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے