بلوچستان سے ایمبولینس کے ذریعے منشیات کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے ایمبولینس کے ذریعے منشیات کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

فدا جانوری کا کہنا ہے کہ چرس شہباز ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کی ایمبولینس کی پچھلی سیٹوں کے اسٹیچر کے نیچے چھپائی گئی تھی، ایمبولینس نمبر ایل ای ایس 798 کے خفیہ خانوں سے چرس کے 20 پیکٹ برآمد کر لیے گئے ایس ایچ او موچکو کا کہنا ہے کہ ایمبولینس ڈرائیور سلیم امین کو گرفتار کرکے نار کوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا فدا جانوری کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس پارٹی کے لیے انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے