کوئٹہ، (سٹی) نالہ ایک بار پھر منشیات کے عادی افراد کی اماجگاہ بن گیا، انتظامیہ،اینٹی نارکوٹکس فورس سمیت انسانی حقوق کے ادارے خاموش

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کا مرکزی حبیب (سٹی) نالہ ایک بار پھر منشیات کے عادی افراد کی اماجگاہ بن گیا بڑی تعداد میں نشے کے عادی افراد نالے میں منشیات کے استعمال میں مصروف پولیس، انتظامیہ،اینٹی نارکوٹکس فورس سمیت انسانی حقوق کے ادارے خاموش۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے وسط میں واقعہ حبیب (سٹی) نالہ ایک بار پھر منشیات کے عادی افراد کی اماجگاہ میں تبدیل ہوگیا ہے شہر کے وسط میں جناح روڈ پر کھلے عام نشے کے عاد ی افراد منشیات کا استعمال اور منشیات فروش اپنے کاروبار میں مصروف عمل ہیں،سٹی نالے میں کچھ عرصہ قبل آپریشن کر کے اسے بند کردیا گیا تھا تاہم ایک بار غالب روڈ پر بنائی گئی دیوار کو توڑ کر منشیا ت عادی افراد اور منشیات فروش دن دیہاڑی آزادانہ طور پر آمد و رفت میں مصروف ہیں جبکہ اس حوالے سے پولیس، ضلعی انتظامیہ،اینٹی نارکوٹیکس فورس سمیت انسانی حقوق اور منشیات سے بحالی کے لئے بنائی گئی تنظیمیں یکسر طور پر خاموش ہیں۔کوئٹہ کے عوامی حلقوں نے سٹی نالے میں منشیات فروشی کے کاروبار کو بند کر کے منشیات کے عادی افراد کو بحالی مراکز میں داخل کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے