وفاقی وزراء تعریفی اسناد کے مستحق نہیں ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سنیئررنائب امیر مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا شیخ احمد جان مولانا قاری مہراللہ مولانا محمد ایوب ایوبی مولانا مفتی عبدالسلام رئیسانی مولانا محمد اشرف جان مولانا مفتی رحمتاللہ حافظ سراج الدین معاون سکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا جمال الدین حقانی ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ مولانا محمد عارف شمشیر حاجی صالح محمد حافظ مجیب الرحمن ملا خیل مولانا حافظ سعد اللہ آغا حاجی عبداللہ سلیمانخیل حافظ رحمن گل اور حافظ دوست محمد نے اپنے مشترکہ پریس ریلیز میں کہا کہ وفاقی وزراء تعریفی اسناد کے مستحق نہیں ہے نالائقوں کو تعریفی اسناد دینے کے بجائے جیل بھیجنے کا آڈر دینا چاہیے وفاقی وزیر علی محمد نے سینیٹ کے فلور پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی خلاف زبان درازی مغربی آقاؤں کے خوشنودی اور پہلی نمبر حاصل کرنے کی ناپاک کوشش ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے غیور عوام آج 13 فروری کو کتاب پر مہر لگا کر پاکستان کی سالمیت کو کمزور کرنے والوں کو عوامی قوت سے مسترد کردینگے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جیسے بدبودار کردار کے لوگ کس منہ سیہماری قیادت پر انگلی اٹھاتے ہیں لاس اینجلس سے لیکر ڈی چوک تک کی داستانیں کسی سیپوشیدہ نہیں مولاناکی زندگی پاکستانی قوم کے لئے مشعل راہ رہے اگرتم لوگوں میں ہمت ہے تو لاؤ کوئی کیس بیساکھیوں سیآئے لوگ اپنی کارکردگی دکھائے ہماری فکر چھوڑی حکمرانوں کی موجودگی میں اس مملکت کا نہ نظریہ محفوظ ہے نہ جغرافیہ اس نااہل حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کے لیے شیخ الہند کے وارثین میدان عمل میں عملی جدوجھد کررہیہیں سیلکٹڈ عمران نیازی غلطیاں آپ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعوے دار حکمران پاکستانی عوام کی جان چھوڑیں استعفیٰ دیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی پاکستان کی بالادستی اور عوام کی خودمختاری کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں وفاقی وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے وفاقی وزراء تعریفی اسناد کے غلط تقسیم کرنے کا غصہ عمران نیازی کے بجائے قاید مولانا فضل الرحمن کیخلاف نکال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی بدقسمتی یہی ہے کہ عمران جیسے ناہل لوگ اس ملک کے حکمران ہے مولانا فضل الرحمان کی سیاست ختم کرنے والے آج رو رہے ہے مگر چھوڑے گے نہیں جب تک اْن کو اپنے آقاوں تک نہ بھیج دے مولانا فضل الرحمان کی کوریج کا میڈیا پرپابندی لگائی آج اسی میڈیاپر مولانا مولانا ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیانیہ کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ دیدیا آج 13 فروری کو دوسرے مرحلے کے دوران ہونے والے الیکشن میں بھی قوم مہنگائی نالائقی اور عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف کتاب کو ووٹ دے جمہوریت بہتر انتقام ہے دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مختلف یونٹوں کے امراء ونظماء کا اہم نمائندہ اجلاس بمقام ضلعی سکرٹریٹ اینگل روڈ میں زیر صدارت جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ مسعود احمد منعقد ہوا جسمیں حلقہ بندیوں پر غور خوض کیا گیا 16 فروری تک حلقوں پر اعتراضات کی شکایات الیکشن کمیشن جمع کرنے کے ہدایات اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا حافظ مسعود احمد حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ مولانا جمال الدین حقانی مولانا حافظ سردار محمد نورزء حاجی قاسم خان خلجی میر فاروق لا نگو چوہدری محمد عاطف ود یگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور قوت کے ساتھ حصہ لینگے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے امراء ونظماء اپنے اپنے علاقوں میں نئے حلقہ بندیوں پر غور کریں اورتجاویز جلد ضلعی جماعت کے پاس جمع کروائیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ووٹ کی طاقت کیذریعے مہنگائی اور بیروزگاری لانے والوں کو مسترد کردینگے درین اثنا جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ آج 13 فروری کو جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مختلف یونٹوں کے امراء ونظماء کا اہم اجلاس 3 بجے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی سیکرٹریٹ اینگل روڈ میں طلب کرلیا گیا ہے مذکورہ ہونٹوں کے امراء ونظماء شرکت یقینی بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے