وزیر اعظم کا شہریوں کی 2 لاکھ سے زائد شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کی 2 لاکھ سے زائد شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا اور شکایات کو نظر ثانی کے لیے مجاز اعلیٰ افسران کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکرٹری و آئی جی کریں جبکہ وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کے ذمہ داری ہو گی۔وزیر اعظم نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ سات ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا جبکہ صوبائی سطح پر80 ہزار شکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں۔

حکومت خیبر پختونخوا کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا جبکہ سندھ کی 15 ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر کی 11 سو شکایات پر نظر ثانی ہو گی۔ گلگت بلتستان میں 400 شکایات کو دوبارہ کھولا جائے گا۔وزیر اعظم آفس کے مطابق شکایات میونسپل سروسز، بجلی و گیس، مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں اور شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلیٰ افسران رپورٹ جمع کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے