عمران خان اپنا بسترگول کرنے کی جلد تیاری کریں حکومت چند دنوں کی مہمان ہے،سردار یعقوب ناصر
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنا بستر گول کرنے کی جلد تیاری کریں حکومت چند دنوں کی مہمان ہے پی ڈی ایم نے تحریک عدم اعتماد کا آخر حتمی فیصلہ کر لیا ہمیں پی ٹی ائی کے متعدا اراکین اسمبلی نے خفیہ طور پراپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرالی ہے جبکہ جہانگیر ترین گروپ پی ایم ایل کیو ایم کیو ایم اور دیگر آزاد اراکین سے بات فائنل ہوتے ہی قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اسپیکر ڈپٹی اسپیکر اور چیئر مین سینٹ کے خلاف قرار داد عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کر دی جائیگی انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ بھی ہوگا قوم حکومت سے نجات حاصلکرنے کیلئے نوافل پڑیں انہوں نے کہا کہ حکومت کاایک بار پھر ائی ایم ایف کے کہنے پر بجلی کے نرخوں میں 292 ارب اضافی بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاری کر رہی ہے ملک کو فروخت کرنے کی وجہ سے تمام معاشی پالیسیاں ائی ایم ایف بنا رہا ہے ملک قومی سلامتی اس وقت خطرے سے دو چار ہے بیرون ملک سے کرائے پر لائے گئے مشیر وں کو کسی صورت بھاگنے نہیں دینگے وزیر اعظم سمیت سب کا ہمارے خلاف یکطرفہ احتساب کرنے پر جیلوں میں ڈالا جائیگا اور ان سے مظالم کا پورا حسا ب لینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قوم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والا اب خود گھبرا گیا اور اپوزیشن اور عوام کھلم کھلا دھمکیوں پر اتر آیا انکا اپوزیشن میں آکر خود کو خطرناک کہنا انکے ڈر اور خوف کو ظاہر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر وہ حکومت سے باہر ہوئے تو عوام انکا استقبال انڈو ں اوت ٹماٹروں سے کرینگے انکے تاریخی یوٹرنز لینے اور مہنگائی سے عوام میں انکے خلاف شدید نفرت پیدا ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں گورنینس پر توجہ کے بجائے ملک کے سیاسی لیڈر شپ کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں اس اس سے نااہل
حکومت ملک کی تاریخ میں نہیں دیکھی انہوں نے کہا کہ بے روزگاری نے ملک کی جڑیں ہلا دی ہیں پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے والے اج دیوار کے پیچھے چھپ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک معاشی سماجی اور سیاسی طور پر دیوالیہ اور مفلوج ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پر جتنا بھی دباؤ ڈالا جائے وہ کسی صورت ڈیل اور کمپرومائز نہیں کرینگے ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ ریاست کو مستحکم بنانے کیلئے عوام کے ووٹ کو اہمیت نہ دی گئی تو جمہوریت کو سنگین خطرہ ہمیشہ رہیگا انہوں نے کہا کہ حکومت صرف پی پی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا احتساب کر رہی ہے جسکو نہ ہم اور نہ ہی عوام تسلیم کرینگے