شہر کی نئی حلقہ بندیوں میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کو نظر انداز کیا گیا ہے، محمد یونس بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق ڈپٹی میئر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد یونس بلوچ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروا دئیے اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کی نئی حلقہ بندیوں میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کو نظر انداز کیا گیا ہے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی آبادی بہت زیادہ ہے اس حساب سے یہاں کم سے کم 120چھوٹے حلقے بنائے جائیں انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں سے عوامی نمائندوں کے لئے بہت سے مسائل کھڑے ہونگے جن لوگوں نے کئی کئی سال عوام کی خدمت کی ہے آج انکے حلقے تبدیل کر دئیے گئے ہیں الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ کوئٹہ شہر کے سیاسی،سماجی ورکرز، کونسلران کی مشاورت سے حلقہ بندیاں کرے انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ نئی حلقہ بندیوں کو فوری طور پر منسوخ کر کے مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے جس میں سابق کونسلران سے مشاورت کی جائے انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد سابقہ کونسلران کا اجلاس طلب کریں گے جس میں مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ خاموش رہے نسے کوئی بھی نمائندہ اپنی سیٹ نہیں جیت سکتا کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے اسکی بہتری کے لئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے