حب،شوہرنے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا
حب(ڈیلی گرین گوادر) پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے بیوی کو گھر سے بلا کر سڑک پر فائرنگ کر کے موت کے گھات اُتار دیا ،مقتولہ نے چند ماہ قبل اپنے پہلے شوہر سے طلاق لیکر کرم بخش سے پسند کی شادی کی تھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب نعش کو اسپتال منتقل کردیا گیا مقتولہ کی پہلے شوہر سے 4ماہ کی ایک بچی بھی ہے واقعہ کے بارے میں رابطہ کرنے پر SHOحب سٹی تھانہ حاصل قمبرانی کا کہنا تھا کہ ہفتہ کی شام حب شہر میں ساکران روڈ پر Kالیکٹر کے پُرانے دفتر کے قریب ایک شخص نے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو قتل کردیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا انھوں نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 30سالہ ماہ جان دختر ظفر اللہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس سے ایک نکاح نامہ بھی ملا ہے ،SHOکے مطابق مقتولہ کے بھائی بناتے ہیں کہ انکی ہمشیرہ نے چند ماہ قبل اپنے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد کرم بخش نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی اور شادی کے بعد چند دنوں بعد ہی دونوں میں ناچاکی شروع ہو گئی اور وہ اکثر دھمکیاں بھی دیتا تھا مقتولہ کے بھائیوں کے مطابق وقوعہ سے قبل مبینہ طور پر کرم بخش نے اُسے فون کر کے گھر سے بازار بلا یا اور جب وہ اُس سے ملنے گئی تو اس سے انکی بہن پر فائرنگ کر کے قتل کردیا SHOسٹی تھانہ کے مطابق تاہم پولیس اپنی طرف سے مزید تفتیش کر رہی ہے اور حقائق جاننے کی کوشش کی جارہی ہے ۔