جے یو آئی ایک ملک گیر جماعت ہے،میر ظفراللہ خان زہری
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کرنے والے قبائلی رہنماء سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ظفراللہ خان زہری نے کہا ہے کہ جے یو آئی ایک ملک گیر جماعت ہے جس کی ایک کامیاب تاریخ رہی ہے جس نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہی ایسی جماعت سے میری وابستگی میرے لئے خوشی کا باعث ہے انشاء اللہ اس جماعت کو جھالاوان سمیت پورے بلوچستان میں فعال اور مضبوط بنانے کے لئے اپنی تونائیاں صرف کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں جامعہ اسلامیہ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ غزنوی ٹاون میں اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نواب زادہ میر ظفراللہ زہری کے خدمت میں ٹی پارٹی دیا گیا ان کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی خوشی اس تقریب تقریب کا اہتمام علامہ محمود غزنوی کیا تھا۔جس میں علامہ محمود غزنوی سردار علی محمد قلندرانی، مولانا محمد عمر غلامانی،مولانا عبدالستار مینگل، مولانا عبدالجلیل محمد شہی، حاجی عبدالمنان مینگل، حاجی جان محمد، حاجی عبدالرسول شاہوانی، ڈاڈا صاحب داد، رئیس عبدالحکیم، ٹکری غلام نبی، میر رحمت اللہ، بابو محمد اشرف، حاجی عبدالوہاب، خالد نیچاری، محمد وارث مینگل،منظور احمد چھانگا، عبدالحکیم زہری،عبدالحکیم لانگو، میر محمد لانگو، عبدالجبار مینگل، لاکھوریان سے نبی بخش اور اسکے وفد، سوراب سے نصراللہ سبزل خان اسکے وفد،باقی اہل محلہ غزنوی ٹاون نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور میر ظفراللہ خان زہری کو جمعیت علماء اسلام میں شمولیت پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ میر ظفراللہ خان زہری کے آنے سے انشاء اللہ جماعت مزید مضبوط ہوگی اور علامہ محمود غزنوی نے سوراب لاکھوریان اور محلہ غزنوی ٹاون سے پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔