تربت ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز کردیا جائے گا،چیف سیکریٹری بلوچستان

تربت: چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی مختصر دورے پر تربت آمد۔ائیرپورٹ پہنچنے پر چیف سیکرٹری بلوچستان کو کمشنر مکران ڈویژن شبیر احمد مینگل اور ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نیاستقبال کیا۔ اس دوران چیف سیکرٹری بلوچستان نے کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر کیچ سے مابین باہمی دلچسپی اور انتظامی امور کے علاوہ دیگر علاقائی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سول ایوی ایشن حکام نے بھی چیف سیکرٹری سے ملاقات کی۔چیف سیکریٹری بلوچستان نے سول ایوی ایشن حکام کے ساتھ تربت ایئرپورٹ کی توسیع کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران چیف سیکریٹری بلوچستان کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تربت ایئرپورٹ کی توسیع کے حوالے سے ٹینڈرنگ کا پروسیس آئندہ مکمل کیا جائیگا۔ جسکے فوری بعد تربت ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز کردیا جائے گا۔ اس دوران دیگر تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے سول ایوی ایشن حکام نے کہا کہ ائیرپورٹ کی تکمیل کے بعد تربت ائیرپورٹ میں 180 سیٹ والے بوئنگ طیاروں کے لینڈنگ کی سہولیات میسر ہوجاہیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے