لسبیلہ،27 فروری سے شروع ہونیوالی پولیو مہم کی سکیورٹی پلان کی منظوری دیدی گئی
لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)لسبیلہ میں 27 فروری سے شروع ہونیوالی پولیو کی خصوصی مہم کی سکیورٹی ماِئیکرو پلان کی منظوری دیدی گئی ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈکشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی کے زیر صدارت ڈپٹی کمشنرآفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیو پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر نزیر لاسی نے پولیو انتظامات یونین کونسل اور ایریا وا?ئز پولیو ورکرز اور مانیٹرز کیلئے ٹریننگ پروگرام کے پلان سے شرکاء کو بریفنگ دی اور بتایا کہ لسبیلہ کیتمام علاقوں اور دیہی ایریاز میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے معاونت سے پلان کو حتمی شکل دی جائیگی تاکہ پولیو ورکرز کیلئے تمام علاقوں تک رسائی ممکن بنائی جاسکے اجلاس میں بتایا گیا کہ لسبیلہ کی آٹھ تحصیلوں کے 35 یونین کونسلوں میں 228 پولیو ٹیمیں مہم میں خدمات سرانجام دینگی۔دیہی علاقوں میں 345 موبائل موٹرسائیکل ٹیمیں بھی شریک ہونگی آجلاس میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام سول سوسائٹی اور رضاکاروں کی معاونت سے دینی مدارس سمیت اسکولوں کے علاوہ گھر گھر پولیو ویکسین پلانے والی ٹیموں کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے 27 فروری سے شروع ہونیوالی پولیو مہم سے قبل سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائیگی ڈی سی لسبیلہ نے کہا کہ ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 115632 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کی مہم میں حصہ لینے والے تمام ذمہ داران قومی فریضہ سمجھ کر اپنے فرائض کی سرانجام دہی کو یقینی بنائیں اوراس معاملے پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے پر پاکستان کوسٹ گارڈ کے تعاون سے خصوصی ٹرانزٹ پوائنٹ پر پولیو ویکسین کی سہولت میسر کی جائیگی۔