سبی، تبلیغی اجتماع کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کوئٹہ کا رہائشی شخص جاں بحق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سبی میں تبلیغی اجتماع کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کوئٹہ کا رہائشی شخص جاں بحق ہوگیا، لیویز کے مطابق سبی میں اجتماع کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے مولانا عبدالہادی نامی شخص جا ں بحق ہوگیا لیویز نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا