حکومتی جماعت قیادت سے لیکرورکرتک سرٹیفائیڈ بداخلاق اور جھوٹوں پرمشتمل ٹولہ ہیں، حافظ حمداللہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکومتی وزرا بازاری زبان کے استعمال میں گلی محلے کے لچے لفنگوں سے بھی بدتر ہیں اپنی ناقص کارکردگی اور نااہلیت کو چھپانے کے لئے قومی قیادت کو گالیاں دے کر جان خلاصی کی ناکام کوشش کررہے ہیں بازاری زبان استعمال کرنے کی بجائے کارکردگی پر توجہ دی جائے تو بہتر ہوگی حکومتی جماعت قیادت سے لیکر ورکر تک سرٹیفائیڈ بداخلاق اور جھوٹوں پر مشتمل ٹولہ ہیں گالی گلوچ بہتان بازی اور جھوٹ کے سوا ان کے پاس کچھ بھی نہیں انکے نااہلیت کی وجہ سے قوم دو وقت کی روٹی کی محتاج بنتی جارہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ دارالہدی ضلع لیہ صوبہ پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ جلسہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جمعیت علمائیاسلام کے رہنما و اور مقامی ممتاز علما کرام نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہحکومتی وزرا بازاری زبان کے استعمال میں گلی محلے کے لچے لفنگوں سے بھی بدتر ہیں اپنی ناقص کارکردگی اور نااہلیت کو چھپانے کے لئے قومی قیادت کو گالیاں دے کر جان خلاصی کی ناکام کوشش کررہے ہیں بازاری زبان استعمال کرنے کی بجائے کارکردگی پر توجہ دی جائے تو بہتر ہوگی حکومتی جماعت قیادت سے لیکر ورکر تک سرٹیفائیڈ بداخلاق اور جھوٹوں پر مشتمل ٹولہ ہیں گالی گلوچ بہتان بازی اور جھوٹ کے سوا ان کے پاس کچھ بھی نہیں انکے نااہلیت کی وجہ سے قوم دو وقت کی روٹی کی محتاج بنتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علما و مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے والے عناصر یہود و ہنود کے غلام ہے انکی تنخواہوں پر پلنے والے انہی کی زبان بول کر ان سے وفاداری نبھانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ مدارس حکومتی خزانہ سے نہیں بلکہ دین دار عوام کی تعاون و محنت سے علوم شریعہ کے فروغ کیلئے محوجہد ہے۔