بلوچستان کے وسائل پرکوئی کمپرومائز قبول نہیں، ڈاکٹرعبد الما لک بلوچ
تربت(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد الما لک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل پر کوئی کمپرومائز قبول نہیں، سیندک معاہدے کو کن شرائط پر توسیع دی گئی عوام کے سامنے لایا جائے بلوچستان کے ساحل ووسائل پر کسی کو ہاتھ صاف کرنے نہیں دینگے نیشنل پارٹی کے کارکن بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاریاں شروع کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیشنل پارٹی مکران ڈویژن کے ریجنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں واجہ ابوالحسن کو تین سال کے لیے ریجنل سکریٹری اور محترمہ طاہرہ خورشید کو ڈپٹی ریجنل سکریٹری منتخب کردیا گیا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں میں بہت زیادہ غلطیاں سامنے آئے ہیں جن کو درست کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے الیکشن کمیشن سے کہاکہ عوام اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اٹھائے گے اعتراضات پر توجہ دیں اور بلوچستان بھر کے بلدیاتی حلقوں کو درست کریں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکن و رہنما پارٹی کو وسعت دینے میں اپنا کردار ادا کریں انھوں نیکہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ملک کی معیشت تاریخ کے بد ترین بحران کا شکار ہے پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے انھوں نیکہا کہ افسوسناک صورت سامنے آرہا ہے تمام صوبے مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں حکمران ٹولہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں لگا ہے بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین اپنی تنخواہوں کے لیے سراپا احتجاج ہیں لیکن سرکار کے کانوں میں جو تک نہیں رینگتی ہے انھوں نے پارٹی کو زمہ داری دی کہ بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے لوگوں کے احتجاج کا حصہ بن جائیں۔اجلاس میں مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، منظور گچکی، جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ، سابق ایڈووکیٹ جنرل ناظم الدین ایڈووکیٹ، پنجگور، تربت اور گوادر کے صدر و جنرل سکریٹری، مکران سے تعلق رکھنے والے مرکزی اور وحدت کمیٹی کے اراکین سمیت بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔