ہمیں اشارے ملنا بند ہو گئے ہیں،سینیٹر پرنس عمر احمد زئی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ناراض سینیٹر احمد عمر زئی کا کہنا ہے کہ ہمیں اشارے ملنا بند ہو گئے ہیں۔باپ کے سینیٹر احمد عمر زئی نے خصوصی گفتگو کی جس میں وفاقی حکومت کے ساتھ اتحاد اور بلوچستان کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
ایک سوال کے جواب میں سینیٹر احمد عمر زئی نے کہا کہ ہمیں اشارے ملنا بند ہو گئے ہیں، ہم سیاسی پارٹی ہیں اشاروں والی پارٹی نہیں ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت میں اپوزیشن کا ساتھ دینے سے متعلق سوال پر احمد عمر زئی کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی اپوزیشن کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، یہ ہماری پارٹی کا فیصلہ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سینیٹر احمد عمر زئی کا کہنا تھا کہ ہر بار بلوچستان سے کم سے کم 5 وزیر ہوتے ہیں، اس وقت ہماری صرف ایک وزیر زبیدہ جلال ہیں جن کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔مزید 4 وزرا کی نمائندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر احمد عمر زئی کا کہنا تھا نہیں وزارتیں نہیں مانگ رہے لیکنں ہمیں کہیں نہ کہیں تو ایڈجسٹ کیا جائے۔